لاتعین کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word La-taeen meanings and details

لاتعین کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لا + تَعَی + یُن }

تفصیلات

iعربی زبان میں مشتق اسم |لا| بطور سابقہ نفی کے بعد عربی اسم |تعین| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٨٤ء کو "دیوانِ درد" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی

لاتعین کے معنی

١ - وہ جس کا تعین نہ ہو سکے، وہ جس کی حد بندی نہ کی جاسکے، وہ جس کا احاطہ نہ کیا جاسکے۔

"پہلے کچھ نہ تھا فقط ایک الگ یعنے ذاتِ تعین بے نام و نشان تعینات حسی سے منزہ و مبرا۔" (١٨٨٤ء، تذکرۂ غوثیہ، ١٤١)

٢ - [ تصوف ] وہ ذات جو حواس ظاہر و باطن کی گرفت سے بالا تر ہے، وہ ہستی جو اپنے صفات کمالیہ کی بنا پر تعین اور احساس سے منزہ ہے، خدائے تعالی نیز مرتبۂ ذات۔

"تعینات (مظاہر) کی حیثیت گویا بساطِ لاتعین کی شکنوں کی سی ہے۔" (١٩٨٩ء، میر تقی میر اور آج کا ذوقِ شعری، ١٣٨)

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!