لال کتاب کے معنی

لال کتاب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لال + کِتاب }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |لال| کے بعد عربی اسم |کتاب| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٥٤ء کو "دیوان ذوق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک سرخ رنگ کی کتاب جو لال بجھکڑ نے رکھی ہوئی تھی جس میں سے دیکھ کر وہ لوگوں کے سوالوں کا جواب دیا کرتا تھا","لال بجھکڑ کی وہ کتاب جس میں اُسنے اپنا فالمنامہ اور دیگر یادداشتیں لکھ رکھتی تھیں","وہ کتاب جس میں جاہلوں کے نزدیک تمام باتوں کا جواب حسبِ مرضی یا"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : لال کِتابیں[لال + کِتا + بیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : لال کِتابوں[لال + کِتا + بوں (و مجہول)]

لال کتاب کے معنی

١ - ایک سرخ رنگ کی کتاب جو لال بجھکڑ نے رکھی ہوئی تھی جس میں دیکھ کر وہ لوگوں کے سوالوں کا جواب دیا کرتا تھا۔ (جامع اللغات، نوراللغات)۔

 لال کتاب اپنی اب، بادۂ لالہ رنگ ہے میکدہ اپنے واسطے مدرسۂ فرنگ ہے (١٨٥٤ء، دیوان ذوق، ٢٤٨)

٢ - وہ کتب جس میں جاہلوں کے نزدیک تمام بالوں کا جواب حسب مرضی یا حسبِ سوال مل جائے۔

"ڈاکٹر . کی اجازت کے بغیر اسے اپنی لال کتاب میں لکھ لیا۔" (١٩٣٢ء، اخوان الشیاطین، ١٥٠)

٣ - یادداشت درج کرنے کی نوٹ بک۔

"شور صاحب تشریف لائے جیسے کسی پٹواڑی کی لال کتاب گم ہو گئی ہو۔" (١٩٧٣ء، جہانِ دانش، ٤٥٤)

٤ - پٹواری یا قانون کا سرکاری رجسٹر جس میں دیہات کے شجرے اور خسرے کی کیفیت مندرج ہوتی ہے اور اس کی جلد بندی پرگنہ وار ہوتی ہے۔

لال کتاب english meaning

(joc.) any red book(joc.) repository of answer to every question(joc.) supposed memoirs of the wiseacre Lal Bujahkkar

شاعری

  • لال کتاب اپنی اب‘ بادہ لالہ رنگ ہے
    میکدہ اپنے واسطے مدرسہ فرنگ ہے

محاورات

  • لال کتاب اٹھ بولی یوں تیلی بیل لڑائیا کیوں، کھل کھلا کے کیا مسٹنڈا بیل کا بیل وار ڈنڈ کا ڈنڈ