لاٹھی چارج کے معنی
لاٹھی چارج کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ لا + ٹھی + چارْج }
تفصیلات
iپراکرت زبان سے ماخوذ اسم |لاٹھی| کے ساتھ انگریزی اسم |چارج| لگانے سے مرکب |لاٹھی چارج| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٦ء کو "آگ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
لاٹھی چارج کے معنی
١ - لوگوں کو ہٹانے کے لیے پولیس وغیرہ کا لاٹھیوں سے حملہ۔
"آزادی کی تحریک اپنے عروج پر پہنچی جلسوں، جلوسوں، اشک آور گیس، لاٹھی چارج . سے ہوتی ہوئی ساحل مراد تک آئی۔" (١٩٨١ء، اکیلے سفر کا اکیلا مسافر (دیباچہ)، ٩)