لاچار کے معنی

لاچار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لا + چار }

تفصیلات

iعربی حرف نفی |لا| کے ساتھ فارسی اسم |چارہ| کی تخفیف |چار| لگانے سے مرکب |لاچار| اردو میں بطور صفت اور گا ہے بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٩ء کو "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بے بس","بے درماں","بے سروسامان","بے نوا","بے کس","ترکیب صحیح نہیں لا عربی چار فارسی ہے","دسترس سے معزور","قدرت نہ رکھنے والا","لا علاج","کردینا کرنا ہوجانا ہونا کے ساتھ"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد ), متعلق فعل

لاچار کے معنی

["١ - جس کے پاس چارۂ کار نہ ہو، ناچار، مجبور، بے بس، بے چارہ، (مجازاً) اپاہج، معذور۔"]

[" ہم بھی شکستہ پائی سے لاچار ہو گئے منزل سے دور خوگر آزاد ہو گئے (١٩٨٨ء، مرج البحرین، ٩٣)"]

["١ - مجبوراً، ہار مان کر، بے بس ہو کر۔"]

["\"لاچار ان ہی کے مضامین میں، ایم ایس سی کی فرسٹ کلاس ڈگری بھی مارلی۔\" (١٩٨٨ء، جب دیواریں گریہ کرتی ہیں، ١٥١)"]

لاچار english meaning

compelleddisabledforlornpoor

شاعری

  • جب آدمی رات تک نہ بکی جنس آبدار
    لاچار پھر وہ ٹوکری اپنی زمیں پہ مار
  • بان نقش پاے رہرواں کوے تمنا میں
    نہیں اوٹھنے کی طاقت کیا کریں لاچار بیٹھے ہیں
  • چھوڑا حسین شاہ نے لاچار وہ مدینہ
    دشت بلا میں آخر جا کر کیا گزارا
  • لاچار اپنی روزی کا باعث سمجھ کے ہاں
    رسی میں ان کے باندھے ہیں پیادے سوار بند
  • قسمت ہی سے لاچار ہوں اے ذوق وگرنہ
    سب فن میں ہوں میں طاق مجھے کیا نہیں آتا

محاورات

  • لاچاری ‌پربت ‌سے ‌بھاری
  • لاچاری ‌میں ‌بچار ‌نہیں
  • کال ‌کے ‌آگے ‌(سب ‌لاچار ‌ہیں) ‌کسی ‌کا ‌بس ‌نہیں ‌چلتا

Related Words of "لاچار":