لاچارگی کے معنی

لاچارگی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لا + چار + گی }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |لا| بطور سابقہ نفی کے بعد سنسکرت اسم |چارہ| کی تخفیف |چار| کے ساتھ |گی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٤١ء کو "دیوانِ شاکر ناجی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["بے نوائی","بد بختی","بے بسی","بے درمانی","بے سروسامانی"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

لاچارگی کے معنی

١ - لاچاری، مجبوری، معذوری، بے بسی نیز مفلسی۔

"عوام کی غربت، مفلسی، محتاجی، لاچارگی اور غریبی کے دُکھ جھلکتے ہیں۔" (١٩٨٦ء، تاریخ اور آگہی، ٨٢)

شاعری

  • اغنیا کے دربدر مقدور جب تک ہو نہ پھر
    سخت حاجت ہو تو یہ لاچارگی ہے جا ضرور

Related Words of "لاچارگی":