لبادہ کے معنی

لبادہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لُبا + دَہ }

تفصیلات

iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٣١ء کو "دیوان ناسخ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بھرا ہوا","روئی دار چغہ"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : لُبادے[لُبا + دے]
  • جمع : لُبادے[لُبا + دے]
  • جمع غیر ندائی : لُبادوں[لُبا + دوں (و مجہول)]

لبادہ کے معنی

١ - جاڑے کے موسم میں لباس کے اوپر کا ڈھیلا ڈھالا پنڈلی تک لمبا جامہ، جبہ، دگلا، فرغل (بیشتر روئی بھرا ہوا یا اونی)۔

"وہ لوگ جو بھاری بھر کم لبادوں میں ملبوس ہیں۔" (١٩٨٩ء، سمندر اگر میرے اندر گرے، ١٨)

لبادہ کے مترادف

چغہ

بھرپور, پُر, جُبّہ, چھلکتا, رزدم, سرشار, طفوح, گلا, لبریز, ملان

لبادہ english meaning

a cloak for rain; a quilted cloak; wrapper; great-coatA cloaka gowna wrapper

شاعری

  • آنکھوں میں لے کے جلتے ہُوئے موسموں کی راکھ!
    گردِ سفر کو تن کا لبادہ کیے ہُوئے
  • تھے، خاکِ پائے اہلِ محبت، مگر کبھی
    سجدہ، بہ پیش تاج و لبادہ نہیں کیا
  • دل میں سارا کھوٹ ہی کھوٹ
    تن پہ لبادہ اور کوئی

Related Words of "لبادہ":