لخت جگر کے معنی

لخت جگر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لَخ + تے + جِگَر }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |لخت| کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر فارسی اسم |جگر| لگانے سے مرکب |لخت جگر| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اولاد کے متعلق استعمال ہوتا ہے","جگر پارہ","جگر گوشہ","جگر کا ٹکڑا","عزیز محبوب","کلیجے کی کور"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

لخت جگر کے معنی

١ - جگر کا ٹکڑا، مراد: بیٹا، بیٹی، اولاد یا ذریت کا کوئی فرد۔

 ہو مبارک باد کاغل کیوں نہ فملستان میں لخت دل، لخت جگر یعنی پسر پیدا ہوا (١٩٨٢ء، ط ظ، ١٤٩)

لخت جگر english meaning

a piece of (one|s) liver or hearta darling child; my darling

شاعری

  • سوز غم پنہاں سے دل اپنا جو بھر آیا
    پرکالہ آتش تھا جو لخت جگر آیا
  • شبیر ہین لخت جگر سرور عالم
    کیا غم اسے جو آنکھ غم شہ می ہے پرنم
  • لخت جگر ہمارا پانوں کے ساتھ کھاکر
    کرتے ہو ہم سے باتیں اب تم چبا چبا کر
  • کیا بول سکوں لخت جگر کی تیرے رفعت
    افلاک میں ہے جس کے تقدس کا تلالا
  • لے جائے جیسے غنچہ پژ مردہ کو صبا
    یوں آہ لے کے لخت جگر تہ بہ تہ گئی
  • بھر لیجیو دامن میں فغان لخت جگر کو
    ہم خانہ بدوشوں کا سر انجام یہی ہے
  • باور اگر تجھے نہیں آنا تو دیکھ لے
    آنسو کہیں ڈھلک گئے لخت جگر کہیں
  • مت ڈھوندھ گزک کو ارے مے خوار ادھر دیکھ
    اے لے تری خاطر مرا لخت جگر آیا
  • مجلس میں عجب بہار چشم تر ہے
    ہر لخت جگر رشک گل احمر ہے
  • یوں اشک لے آتا ہے ہر اک لخت جگر ساتھ
    جیسے کہ لدی جاتی ہو بنگاہ کسی کی

محاورات

  • لخت جگر کھانا