لشکر والا کے معنی
لشکر والا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ لَش + کَر + وا + لا }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |لشکر| کے بعد فارسی زبان سے ماخوذ |والا| بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٣٥ء کو "دیوان رنگین وانشا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["صاحبِ لشکر"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر )
اقسام اسم
- جنسِ مخالف : لَشْکر والی[لَش + کَر + وا + لی]
- واحد غیر ندائی : لَشْکَر والے[لَش + کَر + وا + لے]
- جمع : لَشْکَر والے[لَش + کَر + وا + لے]
لشکر والا کے معنی
١ - بادشاہ، حاکم، نواب، صاحب احتشام، صاحب لشکر، حاکم۔
نکلا عید کا چاند جو گھر سے لشکر والا نکلا آج کیوں نہ پھروں میں اہلی گہلی اوپر والا نکلا آج (١٨٣٥ء، رنگین (دیوانِ رنگین و انشا)، ٦٦)
٢ - فوجی، سپاہی۔
"اپنے عملوں اور لشکر والوں کی زبان سے کنور صاحب کی سرکشی اور غرور اور ہیکڑی کی داستانیں روز سنا کرتا تھا۔" (١٩٣٦ء، پریم چند، پریم بتیسی، ٨:١)
شاعری
- نکلا عید کا چاند جو گھر س لشکر والا نکلا آج
کیوں نہ پھروں میں اہل گہلی اوپر والا نکلا آج