لعل رمانی کے معنی

لعل رمانی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لَع + لے + رُم + ما + نی }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |لعل| کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر عربی سے ماخوذ اسم |رمان| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے مرکب توصیفی |لعل رمانی| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٧ء کو "طالب و مہنی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["نہایت سرُخ رنگ کا لعل"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

لعل رمانی کے معنی

١ - وہ لعل جس کا رنگ انار کی طرح ہو۔

"اس پتھر کو انگریزی میں سیائنیل (Spinel)، عربی میں لعل رمانی اور سنسکرت میں مانکیہ کہتے ہیں۔" (١٩٨٢ء، قیمیتی پتھر اور آپ، ٥٥)

شاعری

  • پھر اس کے بعد بستان تمنا جب پھلا پھولا
    تو اک غنچہ کھلا گلبن میں رشک لعل رمانی