لغزش مستانہ
{ لَغ + زِشے + مَس + تا + نَہ }
تفصیلات
iفارسی مصدر |لغزیدن| سے حاصل مصدر |لغزش| کے بعد کسرہ اضافت لگا کر فارسی اسم |مستانہ| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٨ء کو "گلزار داغ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث )
لغزش مستانہ کے معنی
١ - مستی کی حالت میں لڑکھڑاہٹ، نشے میں بہک جانا۔
"تخیل کا . اثر دل و دماغ دونوں پر ہوتا ہے . وہ جذب و شوق کی ایک لغزش مستانہ ہے، عقل و شعور کا ایک حسین ارتعاش ہے۔" (١٩٨٣ء، ادب اور ادبی قدریں، ٢١)