لقمہ کے معنی

لقمہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لُق + مَہ }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠١ء کو "آرائش محفل" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(لَقَمَ ۔ نگلنا)","طعام کی وہ مقدار جو ایکبار مُنّہ میں ڈالیں","طعام کی وہ مقدار جو ایکبار منہ میں ڈالیں","کسی چیز کی وہ مقدار جو دوسری چیز میں ایک دفعہ ڈالی جائے","کھانے کی وہ مقدار جو ایک دفعہ منہ میں ڈالی جاتی ہے"]

لقم لُقْمَہ

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : لُقْمے[لُق + مے]
  • جمع : لُقْمے[لُق + مے]
  • جمع غیر ندائی : لُقْمَوں[لُق + موں (و مجہول)]

لقمہ کے معنی

١ - کھانے کی وہ مقدار جو ایک بار منھ میں ڈالیں، نوالہ، طعمہ۔

"روٹی جب بھی اس کے منہ تک آتی ہے تو وہ فوراً اس میں سے ایک لقمہ دانتوں سے کاٹ لیتا ہے۔" (١٩٨٢ء، پٹھانوں کے رسم و رواج، ٩١)

٢ - پان کی گلوری، بیڑا۔

"بیڑا، پھولوں کا گہنا، پاؤں کے لقمے، چاندی سونے کے ورق لگے ہوئے چاندی کے چنگیز پاندان میں۔" (١٩١١ء، قصہ مہر افروز، ٣٩)

٣ - مراد: روزی، رزق، کمائی۔

"کسب و ہنر کا لقمہ پاکیزہ ہے۔" (١٩٨٧ء، بزم صوفیہ، ٣٧١)

٤ - توپ میں بیک وقت بھرے جانے والے گولوں کا مجموعہ۔

"ہر گاڑی . دو سو لقمے یاروت و گولے توپ کے اور بے شمار ٹوٹنے بندوق کے لے جاتی تھی۔" (١٨٤٧ء، حملات حیدری، ٣٣٤)

٥ - وہ مقدار جو ایک بار کسی چیز کے اندر استعمال کے لیے ڈالی جائے، جیسے: حمام میں گرم کرنے کے واسطے لکڑیوں کا لقمہ دینا یا انجن میں ایک بار کوئلہ ڈالنا۔ (فرہنگ آصیفہ)۔

لقمہ کے مترادف

نوالہ

اکلا, بُرکی, تُکہ, زبلہ, زلہ, طعمہ, گراس, نگلنا, نوالہ, ٹکڑا, کور

لقمہ کے جملے اور مرکبات

لقمۂ تر

لقمہ english meaning

a mouthful morselbitscrapsopa bitA morsela mouthful

شاعری

  • تجھے کھائے بن نا رہوں میں اتال
    مرے داڑ کا ہے توں لقمہ حلال
  • خوان الوان فلک پر کیا مسرت ہو مجھے
    گور کا لقمہ ہوا جو اس کا مہماں ہو گیا
  • نہنگ اپنے منہ کو بہ صد شوق کھولے
    کہ پائیں کسی کو تو لقمہ بنائیں
  • لقمہ ظلم نہیں پچتا عدالت میں تری
    باز نگلی ہوئی چڑیا کے تئیں دے ہے اگل
  • پر شہر مدینہ میں ہے وہ عیسی دوراں
    اک لقمہ خور خوان کرم جس کا ہے لقمان
  • فقیر جان کے لڑواتے ہیں رقیبوں سے
    عدو کو دیتے ہیں لقمہ ہماری جھولی کا
  • اجل کا لقمہ ہوا پہلے پھر میں لقمہ گور
    یہ دونوں کھولے تھے منہ ایک ناتواں کے لیے
  • اوس کا یک لقمہ برہ کونین
    پیشہ عشق کا جو ناہر ہے
  • بعد کی بات ہے ویرانی بازار حیات
    نسیہ و نقد ہوئے لقمہ ہوئے نسیاں پہلے

محاورات

  • بازو ٹوٹے باز کو باز ہی لقمہ دے
  • بڑا بول نہ بولئے بڑا لقمہ نہ کھائیے
  • بے ہاتھ پاؤں ہلائے لقمہ منہ میں نہیں جاتا
  • حاضر کو لقمہ غائب کو تکبیر
  • دہن سگ بہ لقمہ دوختہ بہ
  • لقمہ اجل ہونا
  • لقمہ حلق سے نہ اترنا
  • لقمہ دینا
  • لقمہ گور ہونا
  • لقمہ منہ سے نکالنا یا نوالہ توڑنا

Related Words of "لقمہ":