لمبوترا کے معنی
لمبوترا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ لَم + بُوت + را }
تفصیلات
iسنسکرت سے ماخوذ صفت |لمبا| کا |ا| حذف کر کے |وت| بطور لاحقۂ صفت اور |را| بطور لاحقۂ تذکیر و نسبت لگانے سے |لمبوترا| اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧١ء کو "عبیر ہندی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بیچ میں سے چوڑا اور ایک طرف یا دونوں طرف سے لمبا","جو چوڑا کم ہو اور لمبا زیادہ ہو","شکل مستطیل","لم چوڑا"]
لمبا لَمْبُوتْرا
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
اقسام اسم
- جنسِ مخالف : لَمْبُوتْری[لَم + بُوت + ری]
- واحد غیر ندائی : لَمْبُوتْرے[لَم + بُوت + رے]
- جمع : لَمْبُوتْرے[لَم + بُوت + رے]
- جمع غیر ندائی : لَمْبُوتْروں[لَم + بُوت + روں (و مجہول)]
لمبوترا کے معنی
١ - جس کی چوڑائی کم اور لمبائی زیادہ ہو، بیچ میں سے چوڑا اور ایک طرف یا دونوں طرف سے لمبا۔
"یہ انتہائی دلکش صندوق لمبوترا تھا جیسے تابوت ہو۔" (١٩٩٠ء، بھولی بسری کہانیاں، مصر، ١٥٠:١)
٢ - اسطوانہ نما، اسطوانی، بیلن کی شکل کا نیز بیضوی (انگ: Cylindrial)۔
"شکل (ب) میں ایک لمبوترا ریزونیٹر دکھایا گیا ہے جو دو حصوں میں مشتمل ہے۔" (١٩٦٧ء، آواز، ٣٣٨)
لمبوترا english meaning
very longvery tall