لوشن

{ لو (و مجہول) + شَن }

تفصیلات

iانگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣١ء کو "روحِ لطافت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

["Lotion "," لوشَن"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : لوشَنْز[لو (و مجہول) + شَنْز]
  • جمع غیر ندائی : لوشَنوں[لو (و مجہول) + شَنوں (و مجہول)]

لوشن کے معنی

١ - گھاؤ (زخم) دھونے کی دوا، جلدی امراض دور کرنے یا رنگ صاف کرنے کا عرق وغیرہ، کالی کیچڑ۔

"امراء اور شرفاء کی بیگمات قسم قسم کے نہانے کے لوشن اور رنگ برنگی کریمیں. لپ اسٹکس استعمال کرتیں۔" (١٩٧١ء، انگلیاں فگار اپنی، ١٠٧)

مترادف

ٹنکچر

انگلش

["lotion"]