لوٹ کا مال

{ لُوٹ + کا + مال }

تفصیلات

iپراکرت زبان سے ماخوذ اسم |لوٹ| اور عربی زبان سے ماخوذ اسم |مال| کے مابین |کا| بطور حرف اضافت لگا کر مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

لوٹ کا مال کے معنی

١ - چوری کا مال، زبردستی لیا ہوا مال، چھینا جھپٹا ہوا مال۔

"ہمارے دادا مہتاب خان بڑے اچھے سپاہی تھے . ان کے ایک تہہ خانے میں صرف سہاگ کی نتھیں تھیں۔" (١٩٥٥ء، چند خاکے، ٦٥)

٢ - مال غنیمت، (مجازاً) مفت کا مال، نہایت سستا مال۔ (نوراللغات؛ علمی اردو لغت)