لٹکانا کے معنی

لٹکانا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لَٹ + کا + نا }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ فعل |لٹکنا| کا تعدید |لٹکانا| اردو میں بطور فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آویزاں کرنا","امید میں رکھنا","انتظار میں رکھنا","پھانسی دینا","تاخیر کرنا","تعویق میں ڈالنا","سولی چڑھانا","معلق کرنا","مقدمہ کا التوا رکھنا یا طوالت دینا","کھڑا رکھنا"]

لٹکنا لَٹْکانا

اسم

فعل متعدی

لٹکانا کے معنی

١ - کوئی چیز بلندی پر اس طرح ٹانگنا یا باندھنا یا رکھنا کہ وہ نیچے کی طرف جھکی رہے، آویزاں کرنا، ٹانگنا، اوپر سے نیچے کی طرف جھکانا۔

"چند مصاحبین کے ہمراہ وہ شیراز کی عید گاہ میں گیا اور حکم دیا کہ انگوٹھی گنبد عصند میں لٹکائیں۔" (١٩٣٠ء، اردو گلستان، ١٣١)

٢ - پھانسی پر چڑھانا، گلے میں پھندا ڈال کر لٹکانا۔

"جرم دونوں پر ثابت، سزائے موت کا حکم دونوں کو ملا . اسی وقت پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔" (١٩٥٤ء، اکبر نامہ، ١٦١)

٣ - جھوٹی امیدیں دلاتے رہنا، انتظار میں رکھنا، جھوٹے دلاسے دیتے رہنا۔

"انیس روز تک یونہی ادھر میں لٹکائے رکھا گھر میں سب پریشان تھے۔" (١٩٤٧ء، فرحت، مضامین، ٣٦:٤)

٤ - ایک ہی کام میں الجھائے رکھنا، مقدمے کا ملتوی رکھنا، جھلانا، طوالت دینا، کھڑا رکھنا۔ (فرہنگ آصفیہ، نوراللغات)

"کواری لڑکی سلمہ ستارے کی سلیم، شاہی لٹکائے پھرے اس سے تو انگریزی ہی اچھی۔" (١٩٠٨ء، صبح زندگی، ١٥٠)

٥ - پہننا۔

لٹکانا کے مترادف

ٹانگنا

الجھانا, جُھلانا, ٹانگنا

لٹکانا english meaning

to cause to hang or dangle; to hangsuspendswing; to append; to keep (one) waiting or in suspense; to put offto defer

شاعری

  • میری راہ میں ٹانگ اٹکانا فضول ہے
    انتظار کی سُولی پر لٹکانا فضول ہے

محاورات

  • ادھر (٢) میں لٹکانا
  • الٹا لٹکادینا۔ لٹکانا
  • پاؤں گور میں لٹکانا
  • قبر میں پاؤں لٹکانا
  • گور میں پاؤں رکھنا۔ لٹکا کے بیٹھنا یا لٹکانا

Related Words of "لٹکانا":