لچک دار کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word lachak-daar meanings and details

لچک دار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لَچَک + دار }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |لچک| کے ساتھ فارسی مصدر |داشتن| سے صیغۂ امر |دار| بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب |لچکدار| اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٣ء کو "مقدمہ شعر و شاعری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m[]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

لچک دار کے معنی

١ - وہ (چیز) جس میں لچک ہو، لچکیلا، (مجازاً) ایک حالت یا صورت سے دوسری حالت یا صورت اختیار کرنے والا، نرمی کی گنجائش رکھنے والا، حالات کے مطابق بدلنے والا۔

"مسعود صاحب بہت زیادہ لچکدار نہیں واقع ہوئے ہیں۔" (١٩٨٩ء، نذر مسعود، ٥٠)

٢ - [ معاشیات ] تغیر پذیر، ایک حالت پر برقرار نہ رہنے والا۔

"قیمت میں تدریجی اور دھیمی تخفیف ہوتی ہے، اس صورت میں اس شے کی طلب کو لچکدار یا تغیر پذیر کیا جاتا ہے۔" (١٩٣٧ء، اصول معاشیات (ترجمہ)، ١٨١:١)

لچک دار کے مترادف

لرزاں

جنباں, لچکیلا, لرزاں, ملائم, نرم

لچک دار or lachak-daar english Translation

flexiblespringyelasticadaptablebuoyantresilient

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!