لچھن کے معنی

لچھن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لَچھ + چَھن }

تفصیلات

iاصلاً پراکرت زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں پراکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["چال ڈھال","رنگ ڈھنگ","طرز عمل","طور طریق","ظاہر اسامان","وضع قطع","کرم کرپا"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : لَچَّھنوں[لَچھ + چَھنوں (و مجہول)]

لچھن کے معنی

١ - آثار، نشان، علامت، شناخت جس سے کسی شخص کے حالات یا انجام کا اندازہ ہو سکے بیشتر جمع کے طور پر مستعمل۔

"ہندوستان کی سب بولیوں میں کوئی ایک لچھن ایسا پایا جاتا تھا جس پر ان میں سے ہر ایک کو پراکرت کہا گیا۔" (١٩٧٥ء، اردو کی کہانی، ١٦)

٢ - علامت، نشانی، چال ڈھال، طور طریق، عادت، خصلت، اعمال کرنی، کرتوت (عموماً برے معنوں میں مستعمل)۔

"واقعی امراء کے یہی لچھن ہوتے ہیں۔" (١٩٨٨ء، تبسم زیر لب، ٧٧)

٣ - برتاؤ، سلوک، رویہ، طرز، سبھاؤ۔ (فرہنگ آصفیہ، مہذب اللغات)

"یہ گن اور یہ لچھن خالی جانے والے تھوڑے ہی ہیں۔" (١٩١٨ء، سراب مغرب، ٤)

٤ - گن، وصف، خوبی، اچھائی، صفت، بڑائی۔

 کہتی ہوں چک کسوٹی رنگ و روپ جو پرکھنے پیو سور سا جھلکتا بتیس لچھن میں جم جم (١٦٧٢ء، علی عادل شاہ ثانی، کلیات، ١٣٣)

٥ - رنگ روپ، رونق، حسن۔

 جو اسباب صدقے کے کیجے بہم تو لچھن بڑھیں رام جی کی قسم (١٨٩٣ء، قصہ ماہ و اختر پری پیکر، ١٤)

٦ - اقبال۔

٧ - عیب، ملنک، اوگن، بدنامی نیز لچھن۔ (فرہنگ آصفیہ)۔

لچھن کے مترادف

کرتوت, علامت, نشان, کیفیت

آثار, اعمال, افعال, انداز, حال, حالت, خصلت, سیرت, عادت, علامت, فعل, قول, لکشن, نشان, وضع, کام, کرتوت, کردار, کیفیت

لچھن english meaning

distinctive markmarksigntokensymbolindication; descriptiondefinition; beauty; traithabitmanner

شاعری

  • کیتی ہوں چک کسوئی رنگ روپ جو پرکھنے
    پیو سورما جھلکتا بتیس لچھن میںجم جم
  • یاری سوں ہاشمی تجھ تو ہر گھڑی کتا ہے
    جھانکو نکو سو لچھن تجھ دل چٹور ہوئے گا
  • یاری سوں ہاشمی تجھ تو ہر گھڑی کتا ہے
    جھانکو نکو سو لچھن تجھ دل چٹور ہوئے گا
  • وہ سمرن تھی یوں پہنچے پر جوں باندھے دولھا ہاتھ کنگن
    وہ سیس لٹائیں یوں بکھریں جوں باندھے سہرا نیک لچھن
  • بے دست و پا ہے رام جو لچھن جتی نہیں
    بے سر ہے فوج تجھ سا جو سینا پتی نہیں
  • تری لچھن بری لچھن کہ نا کر منج سیتیں بات
    ہٹوں سیتیں ہٹوں سیتیں پیالا منج پلائی
  • کیتی ہوں چک کسوٹی رنگ و روپ جو پرکھنے
    پیو سور سا جھلکتا بتیس لچھن میں جم جم
  • چہرہ اتر رہا ہے نقشے بگڑ گئے ہیں
    کچھ ان دنوں تو تیرے لچھن سے جھڑ گئے ہیں
  • پھولوں کے ان دنوں میں لچھن سے جھڑ رہے ہیں
    شاید کہ اس پری کے دامن سے جھڑ رہے ہیں
  • پڑیا ہے جکچہ کام سو توں نباڑ
    بی بیاں کے لچھن کی تجے کیا ہے چاڑ

محاورات

  • اتر جاؤ کہ دکھن‘ وہی کرم کے لچھن
  • اتر جاو کہ دکھن وہی کرم کے لکھن / لچھن
  • بات پوچھے بات (کا ‌لچھن) کی جڑ ‌پوچھے
  • پچھم جاؤ کہ دکھن‘ وہی کرم کے لچھن
  • جاؤ دیوتا (پوت) دکھن‘ وہی کرم کے لچھن
  • جاپوت دکن وہی کرم ‌کے لچھن
  • جانے کے لچھن ہیں
  • سونا کھیت کلچھنا ہرنا ہی جگ جائے کھیت برانا بوئیے کے بیج اکارتھ جائے
  • لچھن جھڑ جانا یا جھڑنا
  • لچھن جھڑنا

Related Words of "لچھن":