لڑکا کے معنی
لڑکا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ لَڑ + کا }
تفصیلات
iسنسکرت کے اصل لفظ |لٹ+اک+کا| سے ماخوذ لڑکا اردو میں بطور اسم اور گا ہے بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ابن خلف","انسان کا نر بچہ","معصوم بچہ","نا آزمودہ کار","نا تجر بہ کار","ناتجربہ کار","ننّا منّا","کم سن بچہ","کمسن بچہ"]
لٹ+اک+کا لَڑْکا
اسم
صفت ذاتی ( واحد ), اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- ["جنسِ مخالف : لَڑْکی[لَڑ + کی]","واحد غیر ندائی : لَڑْکے[لَڑ + کے]","جمع : لَڑْکے[لَڑ + کے]","جمع غیر ندائی : لَڑْکوں[لَڑ + کوں (و مجہول)]"]
لڑکا کے معنی
[" نادان کی محبت میں ہے سو طرح کا دھڑکا دل دوں کسی لڑکے کو میں ایسا نہیں لڑکا (١٨٥٨ء، امانت، دیوان، ٢٣)"]
["\"شیروانی پہنے ایک لمبے بالوں والا دبلا پتلا لڑکا کھلے دروازے میں جا کھڑا ہوا۔\" (١٩٩٠ء، چاندنی بیگم، ٣٩)","\"سنا تھا اچھے گھر کا لڑکا تھا، انسان کا دماغ ٹوٹتے کیا دیر لگتی ہے۔\" (١٩٩٠ء، چاندنی بیگم، ٢٩)"]
لڑکا کے مترادف
بچہ, چوزہ, چھوکرا, طفل, بیٹا, غلام
امرد, بال, بالک, بچہ, بیٹا, پسر, پوت, جاتک, چھور, چھورا, چھوٹا, چھوکرا, طفل, فرزند, لالہ, منڈا, نادان, کاکا, کمسن, کودک
لڑکا کے جملے اور مرکبات
لڑکا بالا
لڑکا english meaning
green
شاعری
- رہتا نہیں ہے آنکھ سے آنسو ترے لیے
دیکھی جو اچھی شے تو یہ لڑکا مچل پڑا - زمانہ دیکھتا ہے ہر تماشہ
یہ لڑکا کھیل سے تھکتا نہیں ہے - لڑکا وہ مگر شریف کا تھا
ان میں کسی طرح آپھنسدا تھا - پھر وہ عفیفہ ہوئی آبستنی
وضع کیی میعاد پہ لڑکا جنی - ماراگیا تب گزرا بوسے سے ترے لب کے
کیامیر بھی لڑکا تھا باتوں میں بہل جاتا - کر رکھا تعویذ طفلی میں جسے
اب سو وہ لڑکا سیانا ہو گیا - نیا یہ سو ہلا سُنیے لگا ہے ٹوہ میں میری
موا دربان کا لڑکا تلینڈو منجھلے بھائی کا - قصر تن طفل اشک نے ڈھایا
شوخ لڑکا ہے خانہ دشمن ہے - مجھے کسبی سمجھ کر گھورتا ہے دیکھو میلے میں
مہینوں بائی جی لڑکا مری گودی میں جو کھیلا - نہ چھوڑوں ملانا نہ چھوڑوںفقیر
نہ بڑکا نہ لڑکا نہ برنا نہ پیر
محاورات
- آم جھڑے پتائے لڑکا رودے دائے دائے
- بغل میں لڑکا شہر میں ڈھنڈورا
- بن کے پات بن کا کھڑکا۔ کیری کرت باڑی کا لڑکا
- بے دودھ کا لڑکا رکھنا
- بے روئے لڑکا بھی دودھ نہیں پاتا
- تو میرا لڑکا کھلا میں تیری کچھڑی پکاؤں
- جو ٹکا دے گا اس کا بیٹا کھیلے گا۔ جو ٹکا دے گی اس کا لڑکا کھیلے گا
- جوگی کا لڑکا کھیلے گا تو سانپ سے
- جیٹھے لڑکا لڑکی کی شادی جیٹھ میں نہیں کرتے
- چڑیا اپنی جان سے گئی (کھانے والے کو سواد نہ آیا) لڑکا خوش نہ ہوا