لڑکھڑانا کے معنی

لڑکھڑانا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لَڑ + کھڑا + نا }

تفصیلات

iسنسکرت کے اصل لفظ |لڑ + سکھل| سے ماخوذ |لڑکھڑانا| اردو میں بطور فعل لازم اور گاہے بطور فعل متعدی استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٠ء کو "دیوانِ اسیر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اٹھلا کر چلنا","ایمان میں فرق آنا","بے راہ ہونا","پاؤں کا اپنی جگہ پر نہ پڑنا","پاؤں کانپنا","تزلزل ہونا","دھوکا کھانا","گمراہ ہونا","مستانہ چال سے چلنا","نیت بگڑنا"]

لڑ+سکھل لَڑْکَھڑانا

اسم

فعل لازم, فعل متعدی

لڑکھڑانا کے معنی

["١ - بہکتے ہوئے قدم پڑنا، ڈگمگانا (ضعف یا مستی وغیرہ سے)۔","٢ - ڈانوا ڈول ہونا، متزلزل ہونا۔","٣ - [ مجازا ] نیت بگڑنا، ایمان میں فرق آنا، بہکنا۔","٤ - زبان سے رک رک کر الفاظ نکلنا، ہکلانا (زبان کے ساتھ مستعمل)۔"]

[" لڑکھڑاتے ہیں قدم ان سے نظر ملتے ہی جانے ان شوخ نگاہوں سے جھلکتا کیا ہے (١٩٨٨ء، مرج البحرین، ٣٢)","\"ایک جدت پسند طبیعت اپنے انقلابی مزاج کو فن کا جامہ پہنانے کی کوشش میں کن کن مراحل سے گزری کہاں کہاں لڑکھڑاتی اور آخر کس طرح کامیاب ہوئی۔\" (١٩٦٩ء، نئی تنقید، ٢١٩)"," زاہدوں کی توبہ ٹوٹی، لڑکھڑایا پاے شیخ کچھ عجب مستانہ رت ہے ساقیا برسات کی (١٨٨٨ء، صنم خانۂ عشق، ٢٦٣)","\"اور باپ کی زبان بیٹے کے مستقبل کے خوف سے لڑکھڑا گئی۔\" (١٩٨٦ء، جوالا مکھ، ٤٤)"]

["١ - متزلزل کر دینا، اس طرح ہلانا یا جھنجھوڑنا کہ جگہ سے ہٹا دیا جائے۔"]

["\"جھوٹی جھوٹی باتوں سے (سند پکڑ کر) پیغمبروں سے جھگڑے تاکہ اپنی کٹ حجتی سے حق کو لڑکھڑا دیں۔\" (١٨٩٥ء، ترجمۂ قرآن مجید، نذیر احمد، ٧٤٨)"]

لڑکھڑانا english meaning

to staggerto stammer

محاورات

  • زبان لڑکھڑانا
  • زبان لڑکھڑانا یا لغرش کرنا

Related Words of "لڑکھڑانا":