لڑکی کے معنی

لڑکی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لَڑْ + کی }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اسم |لڑکا| کی اردو میں تانیث |لڑکی| بطور اسم استعمال ہوتی ہے۔ ١٧٦٩ء کو "آخرگشت" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بن بیاہی","بن بیاہی کنواری","پتری بنت","لڑکا کی تانیث","نا تجربہ کار","کم سمجھ","کم سن","کم عمر"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : لَڑْکِیاں[لَڑ + کِیاں]
  • جمع غیر ندائی : لَڑْکِیوں[لَڑ + کِیوں (و مجہول)]

لڑکی کے معنی

١ - چھوکری، بچی۔

"شکر ہے، اکیلی لڑکی ہلکان ہوئی جارہی تھی، رانی دلہن نے کہا۔" (١٩٩٠ء، چاندنی بیگم، ٤٠٤)

٢ - بیٹی، دختر۔

"بٹو باجی نے ان کی لڑکی کو اس کے بچپن کے بعد اب دیکھا۔" (١٩٩٠ء، چاندنی بیگم، ١٧)

٣ - عروس، دلہن (شادی یا عروسی کے حوالے سے)۔

"وکی بھی کتنے ہوش مند ہو گئے، مقطع چقطع "لڑکی" کے بزرگ اور سرپرست، ذمے دار پابند وضع . انتظامات کے احکام صادر کریں گے۔" (١٩٩٠ء، چاندنی بیگم، ٤٠٥)

٤ - کنواری، دوشیزہ، بن بیاہی، باکرہ۔

"وہ بھولی سی پہاڑی لڑکی، خاموش، ذہین، بردباد۔" (١٩٩٠ء، چاندنی بیگم، ٣٩٤)

٥ - نادان، ناسمجھ، ناتجربہ کار، کم عمر۔

"دائی چلانے لگی کہ اے لڑکی یہ دماغ کا وقت نہیں ہے ملنے جلنے کا وقت ہے۔" (١٨٠٠ء، قصہ گل و ہرمز، ٩٩)

لڑکی کے مترادف

ڈولا, بچی

بنت, بیٹی, پُتری, جیہ, چھوری, چھوکری, چیری, دختر, دخترک, دوشیزہ, طفلکہ, لونڈی, لونڈیا, نادان, ناکدخدا, واسی, کنواری, کنیا, کنیز, کُڑی

لڑکی کے جملے اور مرکبات

لڑکی پن

لڑکی english meaning

(see under لڑکا N.M. *)a daughtera girla lass

شاعری

  • ایک لڑکی بہت سے پھول لیے
    دل کی دہلیز پر کھڑی ہوگی
  • بہت عجیب سی لڑکی ہے اس کی خاطر میں
    پڑھے بغیر حسینوں کے خط جلادوں گا
  • حکایت ہے ابھی پچھلے دنوں کی
    کوئی لڑکی تھی ننھی کامنی سی
  • ہم اپنی لڑکی انھیں نہ دیں گے وہ ایسا کیا گھر وہ ایسا کیا بر
    کرو ہمارے نہ گھر میں تم یاں اب اس لگائی کی بت کہانی
  • سانپاں کوں کرے دنگ تری لڑکی جھلی نے
    تجھ زلف کا بستار لکھا آج ولی نے
  • آنکھوں میں بھرے اشک یہ لڑکی جو ہے خاموش
    کرتے پہ لہو جس کے ہے زخمی ہے بن گوش
  • سانپاں کوں کرے دنگ تری لڑکی جھلی نے
    تجھ زلف کا بستار لکھا آج ولی نے
  • ہے لڑکی دوسرے کے گھر کا کوُڑا
    بنایا کیوں ہتیلی کا پھپولا
  • جو کھانا کھائے اس کو تم نہ دیکھو
    کہیں گے لوگ لڑکی ہے ندیدی
  • مشکی مڑی ہے رات سے جو ٹھنڈیوں کی باگ
    آرام لڑکی کرتی ہے آرام ہو گیا

محاورات

  • جیٹھے لڑکا لڑکی کی شادی جیٹھ میں نہیں کرتے
  • لاڈلہ ‌بچہ ‌جواری ‌(گانڈو) ‌لاڈلی ‌لڑکی ‌چھنال
  • لڑکی تیرا بیاہ کروں‘ کہاں میں کیسے کہوں
  • کنواری لڑکی کو پیٹ رکھوانا

Related Words of "لڑکی":