لکھنا پڑھنا کے معنی

لکھنا پڑھنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لِکھ + نا + پَڑھ + نا }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اردو مصدر |لکھنا| کے ساتھ سنسکرت سے ہی ماخوذ دوسرا مصدر |پڑھنا| لگانے سے مرکب لکھنا پڑھنا، بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٢ء کو "سخندان فارس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["تعلیم و تربیت","تعلیم وتربیت","لکھائی پڑھائی","نوشت خواند","نوشت خوانّد","نوشت وخواند","کتابت اور خواندگی"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

لکھنا پڑھنا کے معنی

١ - نوشت و خواند، لکھائی پڑھائی۔

"عام طور پر یہ خیال ہے کہ چونکہ عرب میں لکھنے پڑھنے کا رواج نہ تھا اور اسلام میں تدوین و تالیف کا آغاز خلیفہ منصور عباس کے زمانے سے تقریباً ١٤٣ھ میں ہوا۔" (١٩١١ء، سیرۃ النبیۖ ، ١٠:١)

٢ - کتابت کرنا اور خواندگی کرنا۔ (ماخوذ: جامع اللغات، نور اللغات)۔

لکھنا پڑھنا english meaning

reading and writingeducationread and write or education

محاورات

  • لکھنا پڑھنا