لگا بندھا کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word laga bandha meanings and details
لگا بندھا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ لَگا + بَن (ن مغنونہ) + دھا }
تفصیلات
iدو سنسکرت زبان سے ماخوذ دو اسمائے صفت |لگا| اور |بندھا| ملنے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٨ء کو "لکچروں کا مجموعہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["حسبِ معمول","طے شدہ","فرماں بردار","مقرر کیا ہوا","ملازم قدیم","وہ شخص جس سے لین دین اور حساب کتاب ہو","ٹھہرا ہوا","ٹھہرایا ہوا"]
اسم
صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جنسِ مخالف : لَگی بَنْدھی[لَگی + بَن (ن مغنونہ) + دھی]
- واحد غیر ندائی : لَگے بَنْدھے[لَگے + بَن (ن مغنونہ) + دھے]
- جمع : لَگے بَنْدھے[لَگے + بَن (ن مغنونہ) + دھے]
لگا بندھا کے معنی
"کوئی ایسا لگا بندھا ضابطہ نہیں کہ ہم ضلعی مجالس کو ہدایت کر سکیں۔" (١٩٨٨ء، اردو نامہ، لاہور مئی، ٤)
"انہوں نے چپے چپے پر اپنے رشتے داروں، بہی خواہوں اور لگے بندھوں کو لگا دیا۔" (١٩٣٣ء، طنزیات و مقالات، ٥٧٣)
مرید سلسلۂ موہے بالکا ہے دل کمند زلف دو تا سے لگا بندھا ہے دل (نکہت (فرہنگ آصفیہ))
شاعری
- مرید سلسلہ مو ہے بالکا ہے دل
کمند زلف دوتا سے لگا بندھا ہے دل