لگا لگایا کے معنی

لگا لگایا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لَگا + لگا + یا }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم صفت |لگا| کے بعد سنسکرت سے ماخوذ مصدر |لگانا| سے اردو قاعدے کے مطابق صیغۂ حالیہ تمام |لگایا| ملنے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٩ء کو "رویائے صادقہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["بنا بنایا","بنا سنوار","جما جمایا","جُڑا جُڑایا","خرچ میں آیا ہوا","صرف شدہ","لگا بندھا","لگا ہوا","مقرر شدہ","ہوا ہوایا"]

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : لَگی لگائی[لَگی + لَگا + ای]
  • واحد غیر ندائی : لَگے لَگائے[لَگے + لَگا + اے]
  • جمع : لَگے لگائے[لَگے + لَگا + اے]

لگا لگایا کے معنی

١ - جڑا جڑایا، بنا بنایا، لگا ہوا۔ (فرہنگ آصفیہ، نوراللغات)

"خیر بندی ہوئی سو ہوئی، لگے لگائے رشتے ناطے چھوٹتے چلے جاتے ہیں۔" (١٨٩٩ء، رویائے صادقہ، ٨٧)

٢ - جما جمایا۔

 جنوں نے دیر کا رکھا ہمیں نہ کعبے کا ٹھکانے چھوٹ گئے سب لگے لگائے ہوئے (١٩٣٣ء، صورت تغزل، ٢١٢)

٣ - صرف شدہ، خرچ میں آیا ہوا، جیسے لگا لگایا روپیہ اکارت گیا۔ (فرہنگ آصفیہ، جامع اللغات)

٤ - مقرر شدہ، لگا بندھا۔

٥ - درست کیا کرایا، بنا سنورا، آراستہ، درست۔ (فرہنگ آصفیہ، نوراللغات)۔

لگا لگایا english meaning

fixedsettledcertain; permanentfixed in stalled