لہو و لعب کے معنی
لہو و لعب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ لَہ (فتحہ ل مجہول) + دو (و مجہول) + لَعْب }
تفصیلات
iدو عربی اسماء |لہو| اور |لعب| کے مابین |و| بطور حرف عطف لگانے سے مرکب عطفی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
لہو و لعب کے معنی
١ - کھیل کود، وہ شغل جس سے تفریح ہو، ہنسی مذاق، عیش و نشاط۔
"موجودہ دُنیا میں معلم اقوام کے انحطاط کے ذمہ دار . وہ خاموش، مختلف الخیال روایتی صوفیہ بھی ہیں جنہوں نے مذہب کو لہو و لعب اور تفریح کا ذریعہ بنا رکھا ہے۔" (١٩٨٩ء، برصغیر میں اسلامی جدیدیت (ترجمہ)، ٣٧٣)
لہو و لعب کے مترادف
دل لگی, کھیل کود