مآثر کے معنی
مآثر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ما (ا بشکل حد) + ثِر }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |مآثرہ| کی جمع ہے۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٤ء کو "نتائج المعانی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["اچھی خصوصیتیں","اچھے آثار","اچھے کام","ماثرة کی جمع","مرکبات میں استعمال ہوتا ہے جیسے ظفر مآثر","مشہور شخص","مشہور شخصیات","مشہور معروف","کسی شخصیت کے یادگار اعمال"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - جمع )
اقسام اسم
- واحد : مآثِرَہ[مَآ + ثِرَہ]
مآثر کے معنی
"معتمد خان کی تصنیف سے اقبال نامہ اور مرزا کا مگار مخاطب بہ عزت خان برادر زادہ عبداللہ خاں کی تالیف سے مآثر جہانگیری ہے۔" (١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ٢:٦)
"پاکستان کی سیاسی تاریخ ابھی بسم اللہ کے مراحل میں ہے لیکن اس خطے کے تہذیبی مآثر کی عمر پانچ ہزار سال سے اوپر ہے۔" (١٩٦٢ء، میزان، ٩٢)
"جناب کے خاطر فیض مآثر پر اچھی طرح ثابت ہے۔" (١٩٣٧ء، واقعاتِ اظفری (ترجمہ)، ٩١)
مآثر کے مترادف
آثار
تاریخیں, تعظیم, حدیثیں, علامات, ناموري, نشانیاں, یادگاریں