ماتھا کے معنی

ماتھا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ما + تھا }

تفصیلات

iپراکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٥٠٣ء کو "نوسرہار (اردو ادب)" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(س ۔ مَسَتک)","جہاز کا مہرا","جہاز یا ناؤ کا اگلا حصہ","ذمہ داری","سر کا اگلا حصہ","سرکا وہ حصہ جو بالوں سے نیچے اور بھووں کے اوپر ہے","ناؤ کا اگلا حصہ"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : ماتھے[ما + تھے]
  • جمع : ماتھے[ما + تھے]
  • جمع غیر ندائی : ماتھوں[ما + تھوں (و مجہول)]

ماتھا کے معنی

١ - سرکا اگلا حصہ جو بھوؤں کی اوپر ہوتا ہے، پیشانی۔

"کھڑے آدمی کا ماتھا مختصر جب کہ باشعور کا ماتھا نسبتاً زیادہ چوڑا تھا۔" (١٩٨٩ء، تاریخ پاکستان (قدیم دور)، ١٠٩)

٢ - ناؤ کا اگلا حصہ۔ (فرہنگ آصفیہ)

"چاندی کی صرف ایک انگوٹھی ملی ہے جس میں ایک چپٹے تار کے اوپر نگ رکھنے کی جگہ چپٹے چوکور ماتھے پر ایک دوسرے کو کاٹتے ہوئے خطوط کھینچے گئے ہیں۔" (١٩٥٩ء، وادی سندھ کی تہذیب، ١٤٣)

٣ - کسی چیز کا اوپری سامنے کا حصہ۔

"جن لوگوں کو ماتھے پر تھاٹ کر رہا ہوں وہ غریب تو روٹیوں کو بھی محتاج ہیں۔" (١٩٣٦ء، پریم چند، پریم بتیسی، ١٠٢:٢)

٤ - [ کنایۃ ] بھروسا، سہارا۔

ماتھا کے مترادف

پیشانی, سر, جبین, جبہہ

پیشانی, تندے, تیوری, جبر, جُبہ, جبین, جبیں, چماچم, سر, سیما, فرق, لطت, للاٹ, متّھا, ناصیہ, ہلہ

ماتھا کے جملے اور مرکبات

ماتھا پیٹی

شاعری

  • پھول سی انگلیاں کنگھیاں بن گئیں
    الجھے بالوں سے ماتھا ڈھکا دیکھ کر
  • میں صاحب غزل تھا حسینوں کی بزم میں
    سرپر گھنیرے بال تھے ماتھا کھلا نہ تھا
  • تیرے ہی مجرے میں گایا کریں سب اہل نشاط
    قول و آہگ و نوا ماتھا ترانہ سرگم
  • تیرے ہی مجرے میں گایا کریں سب اہل نشاط
    قول و آہگ ونوا ماتھا ترانہ سرگم
  • مجہکو دیت اہے مگر آئینہ برداری کا کام
    چشم بددور ان دنوں ماتھا چمکتا ہے مرا
  • وہ چہرہ کہ برق طور آنکھیں جھپکائے
    وہ ماتھا چندر لوک جس سے شرمائے
  • دمکتا ہو وہ ماتھا چاند سا عارض ہو نور افشاں
    بغل میں ذوالفقار اور لٹ پٹی دستار سر پر ہو
  • ملّا ماتھا ترے دروازے کی دہلیز پر جسنے
    ہوا نے دردِ سر اُوسکو نہ اوسکا سر کبھی دھمکا
  • ماتھا بھی تنگ ، ہاتھ بھی ، کوتاہ ، دل بھی تنگ
    قتال ، بدمزاج ، سلحشور کانہ جنگ
  • ہو خیر دلہن دولھا کی ماتھا مرا ٹھنکا
    اچھا نہیں ہی ٹوٹنا سہرے کی لڑی کا

محاورات

  • اس کا ماتھا ٹھنکا
  • ترت ماتھا ٹھنکا
  • دوسرے کا سیندور دیکھ اپنا (لیلڑ) ماتھا پھوڑیں
  • ماتھا پٹن کرنا
  • ماتھا پیٹن کرنا
  • ماتھا پیٹنا
  • ماتھا رگڑنا
  • ماتھا ٹھنکنا
  • میرا ‌ماتھا ‌اسی ‌وقت ‌(تب ‌ہی ‌یا ‌تب ‌ہی) ‌ٹھنکا ‌تھا
  • ہتھیلی سے ماتھا کوٹنا

Related Words of "ماتھا":