مان بھری
{ مان + بَھری }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |مان| کے بعد ہندی صفت |بھری| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جنسِ مخالف : مان بَھرا[مان + بَھرا]
- جمع : مان بَھرْیاں[مان + بَھر + یاں]
- جمع غیر ندائی : مان بَھرْیوں[مان + بَھر + یوں (و مجہول)]
مان بھری کے معنی
١ - مغرور، مزاج دار، دماغ دار۔
"ہوا اپنے پراسرار راگ گاتی ہوئی چلتی ہے، شان دار، مان بھری۔" (١٩٨٣ء، دشت سوس، ٣٤٠)
٢ - مشتاق، آرزُو مند۔ (فرہنگ آصفیہ، نوراللغات)