مانجنا کے معنی
مانجنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مانج (ن غنہ) + نا }
تفصیلات
iسنسکرت لفظ |منجن| سے ماخوذ مصدر ہے۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٦١١ء کو "کلیاتِ قلی قطب شاہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["برتن صاف کرنا","جلا کرنا","سٹی ہوئی ڈوریا تاگے کو ترکپڑے سے صاف کرنا","کسی کام میں مشق کرنا"]
مَنْجَن مانْجْنا
اسم
فعل متعدی
مانجنا کے معنی
١ - اجالنا، جلا کرنا، صیقل کرنا، برتن مل کر صاف کرنا۔
"انہوں نے مرمر کو مانج کر خوب صاف کیا ہے اور پیتل کے برتنوں کو جلا دی ہے۔" (١٩٤٠ء، الف لیلٰہ و لیلٰہ، ٢٧٣:١)
٢ - بٹی ہوئی ڈور یا تاگے کو تر کپڑے سے صاف کرنا، سونتنا۔ (فرہنگ آصفیہ، علمی اردو لغت)
"ٹیپ کے واسطے چنائی کے مانجنے اور تر کرنے کی زیادہ ضرورت ہے۔" (١٩١٣ء، انجینئرنگ بُک (ترجمہ)، ١٩)
٣ - [ معماری ] ترائی کرنا۔
٤ - [ کنایۃ ] کسی کام کی مشق کرنا۔ (جامع اللغات، نوراللغات)
مانجنا english meaning
cleanse