متاہل

{ مُتاہ + ہِل }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٠ء کو "فسانہ آزاد" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

["اہل "," اَہْل "," مُتاہِل"]

اسم

صفت ذاتی

متاہل کے معنی

١ - بیاہا ہوا، شادی شدہ، اہل و عیال والا۔

"خطوط کے وہ حصے حذف کر دیئے گئے جن میں چچا جان کی متاہل زندگی کے المیے کا ذکر ہے۔" (١٩٩٨ء، قومی زبان، کراچی، اپریل، ٧١)