متحد الاصل کے معنی

متحد الاصل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُت + تَحِدُل (ا غیر ملفوظ) + اَصْل }

تفصیلات

iاصلاً عربی ترکیب ہے۔ عربی زبان سے مشتق صفت |متحد| اور اسم |اصل| کے مابین |ال| بطور حرف تخصیص لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٠ء کو "اردو سندھی کے لسانی روابط" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, ١ - ایک ہی اصل یا بنیاد سے متعلق دو یا زیادہ چیزیں، ایک ہی اصل سے ہوں۔

اسم

صفت ذاتی

متحد الاصل کے معنی

١ - ایک ہی اصل یا بنیاد سے متعلق دو یا دو سے زیادہ چیزیں، ایک ہی اصل سے ہوں۔

"فارسی کا |پا| اور مقامی |پاؤں| متحد الاصل ہے۔" (١٩٨٦ء، لسانی و عروضی مقالات، ٢٦)

١ - ایک ہی اصل یا بنیاد سے متعلق دو یا زیادہ چیزیں، ایک ہی اصل سے ہوں۔