متطابق کے معنی
متطابق کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مُتَطا + بِق }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٧ء کو "نفسیات عضوی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["ملنا","(تطابَقَ ۔ ملنا)"]
طبق تَطابُق مُتَطابِق
اسم
صفت ذاتی
متطابق کے معنی
١ - ایک دوسرے سے مطابقت رکھنے والا، باہم مطابق، یکساں۔
"محیط ارضی کا پہلا علمی تخمینہ جو اسوان . کے عرض البلد اور درمیانی مسافت کی پیمائش پر مبنی تھا اور جن کے متعلق قیاس یہ تھا کہ ایک ہی نصف النہار پر واقع ہیں. متطابق قطر ٧،٨٥٠ میل گویا قطبی قطر کی صحیح قیمت کے مقابلے میں صرف ٥٠ میل کم۔" (١٩٥٧ء، مقدمۂ تاریخ سائنس، (ترجمہ)، ١، ٣٦٧:١)