متعلق کے معنی
متعلق کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مُتَعَل + لِق }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں بطور صفت اور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٢٣ء کو "انشائے بہار بے خزاں" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(تَعَلَّقَ ۔ لٹکنا)","تعلق رکھنے والا","رشتہ دار","زیر دست","علاقہ دار","قرابت دار","لگاؤ رکھنے والا"]
علق مُتَعَلِّق
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
اقسام اسم
- جمع : مُتَعَلِّقِین[مُتَعَل + لِقِین]
- جمع استثنائی : مُتَعَلِّقات[مُتَعَل + لِقات]
متعلق کے معنی
"یہ اقرار داد کاٹن ٹیکسٹائل سے متعلق تھی" (١٩٨٧ء، قائداعظم کے مہ و سال، ٩٤)
"یہ خدمت ان کے متعلق کی کہ شاہ اودھ کے کتب خانوں میں. جو وسیع ذخیرہ موجود تھا اس کی فہرست مرتب کریں" (١٩٨٨ء، لکھنؤیات ادیب، ٦)
"ادہم خان نے مانڈو کا قلعہ گجرات کے بادشاہ کے کسی متعلق سے جس کا نام بہادر تھا چھین لیا" (١٩٠٣ء، چراغ دہلی، ٤٢٧)
"شادی کے متعلق چہ مگوئیاں اور سرگوشیاں چلتی ہوئی بات بھی ان کے اس کردار کے پس منظر میں ہو رہی تھی" (١٩٩٢ء، نئی سمت، ٤٣)
متعلق کے مترادف
شامل, وابستہ, مشتمل
آدھین, پیوستہ, تابع, چسپاں, سمبندھی, شامل, قرابتی, لٹکنا, ماتحت, متصل, متضمن, متوسل, ملحق, منسلک, ناتی, وابستہ
متعلق english meaning
annexedappropriateattached (to)belonging toconcerningcounected withdependent (on)depending on subjoinedrelating (to)relevantrelevant (to)
شاعری
- بتوں سے ہے متعلق معاملہ دل کا
خدا ہے حشر میں بھی ہو جو فیصلہ دل کا
محاورات
- بے لاگ آدمی کے متعلق کہتے ہیں
- متعلق کرنا