متقاعد کے معنی
متقاعد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مُتَقا + عِد }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٧ء کو "تاریخ ہندوستان" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["قدامت پرستی","محنت سے جی چرانے والا"]
قعد مُتَقاعِد
اسم
صفت ذاتی
متقاعد کے معنی
١ - بے کار بیٹھنے والا، کام سے گریز کرنے والا، ستی کرنے والا۔
"اس کا لشکر خندق کھودنے میں اور خار بندو شب بیداری میں متقاعد ہوا۔" (١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ١٨٨:٤)
٢ - ملازمت سے سبکدوش ہو کر گھر بیٹھنے والا، سبکدوش۔
"یہ اسکول میں استاد رہ کر متقاعد ہوئے۔" (١٩٩٦ء، قومی زبان، کراچی، فروری، ٣٩)
متقاعد english meaning
delaying personlazy