متقدمین کے معنی

متقدمین کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُتَقَد + دِمِین }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم صفت |متقدم| کے ساتھ |ین| بطور لاحقۂ جمع لگانے سے |متقدمین| بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٧٢ء کو"انتباہ الطالبین" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["آگے بڑھنے والے","پہلے زمانے کے لوگ","متقدم (واحد)"]

مُتَقَدِّم مُتَقَدِّمِین

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - جمع )

اقسام اسم

  • واحد : مُتَقَدِّم[مُتَقَد + دِم]

متقدمین کے معنی

١ - پہلے زمانے کے لوگ، وہ لوگ جو پہلے گزر چکے ہیں، پہلے دور کے، دورِ اول سے تعلق رکھنے والے۔

"غالب کی شاعری متقدمین و معاصرین شعراء . کی ہنر مندیوں، جدت طرازیوں اور فن کاریوں کا نچوڑ۔" (١٩٩٩ء، قومی زبان، کراچی، فروری، ٣٧)