متقشف کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word mutqashshif meanings and details

متقشف کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُتَقَش + شِف }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٦ء کو "تہذیب الاخلاق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m[]

قشف قَشِیف مُتَقَشِّف

اسم

صفت ذاتی

متقشف کے معنی

١ - پھٹے پرانے حال میں رہنے والا، تنگی کے ساتھ گزارہ کرنے والا، نہایت سادہ زندگی گزارنے والا۔

"یہ ایک انتہائی مخصوص نوعیت کا انفرادی معاملہ تھا اور اس اقدام کا مطالبہ حلب کے متقشف لوگوں کی طرف سے کیا گیا تھا۔" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٧٦٩:٣)

٢ - مزاج کا روکھا، اکل کھرا۔

"وہ زاہدان متقشف جو جام شراب کو چھونے تک کو معصیت سمجھتے تھے، ان تک نے جگر کی خاطر شراب کا اہتمام کیا ہے۔" (١٩٧٩ء، جگر مراد آبادی (آثار و افکار)، ١١٩)

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!