متلاطم
{ مُتَلا + طِم }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩١ء کو "بوستان خیال" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
["لطم "," تَلاطُم "," مُتَلاطِم"]
اسم
صفت ذاتی
متلاطم کے معنی
١ - تلاطم والا، باہم تھپیڑے مارنے والا، موجزن (عموماً دریا یا سمندر وغیرہ کی صفت میں مستعمل)۔
"روشن چاند کی کشش سے سمندر متلاطم ہو جاتا ہے۔" (١٩٩٨ء، صحیفہ، لاہور، جولائی تا ستمبر، ٦٥)
٢ - [ مجازا ] پر ہیجان، اضطراب سے بھرا ہوا، طوفانی۔
"انگارے، کی ضبطی نے متلاطم لہروں کو تیز کر دیا۔" (١٩٩٨ء، قومی زبان، کراچی، مئی، ٢٦)
مترادف
موجزن, طوفانی