متوازی کے معنی

متوازی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُتَوا + زی }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٤٥ء کو "مطلع العلوم" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["متوازی خط","(تَوازَیَ ۔ ایک دوسرے سے برابر فاصلے پر ہونا)","(خطوط) علم ہندسہ میں وہ خطوط جن کو دونوں طرف خواہ کتنا ہی بڑھائیں وہ آپس میں نہ ملیں","ایک دوسرے سے برابر فاصلے پر ہونا","ایک دوسرے کے برابر فاصلے پر آنے والا","باہم برابر ہونے والا","برابرفاصلے پر رہنے والا","خطِ متوازی","ہم فاصلہ"]

وزی مُتَوازی

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

متوازی کے معنی

١ - ایک دوسرے سے برابر فاصلے پر آنے والا، برابر برابر، باہم مقابل، ہم برابر ہونے والا۔

"اس کے ہاتھ اسٹیرنگ پر کانپ رہے تھے لیکن اس نے حواس قائم رکھے اور پل سے اترتے ہوئے تیز رفتاری سے متوازی سڑک پر ٹرن لے لیا۔" (١٩٩٥ء، افکار، کراچی، جولائی، ٥١)

٢ - [ ہندسہ ] وہ خطوط جو برابر فاصلے پر ہوں اور جن کو دونوں طرف خواہ کتنا ہی بڑھائیں وہ آپس میں نہ ملیں اور برابر فاصلے پر ہیں۔

"میری نگاہوں کے دو متوازی خطوط بڑھتے ہوئے چھت تک پہونچ گئے۔" (١٩٨١ء، قطب نما، ١٠٢)

٣ - [ مجازا ] مطابقت رکھنجے والا، ساتھ ساتھ چلنے والا، مشابہ، مماثل۔

"یہ اپنے عصر کی متوازی سطحوں سے واقفیت نہیں، ناواقفیت کی دلیل ہے۔" (١٩٨٩ء، متوازی نقوش، ٢٤)

متوازی کے مترادف

برابر

ا, برابر, سدلکافھاسکجدف, یکساں

متوازی کے جملے اور مرکبات

متوازی خطوط, متوازی دنیا, متوازی لہر, متوازی معانی, متوازی الافق

متوازی english meaning

parallel (lines)equaloppositeparallel

شاعری

  • ہم ایک ہیں متوازی خطوط ہوکر بھی
    جُدا کیا ہے ازل نے‘ اَبد مِلادے گا

Related Words of "متوازی":