مجازی کے معنی

مجازی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَجا + زی }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |مجاز| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے |مجازی| بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٢٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["مرادی","بدلہ دینے والا","غیر اصلی","غیر حقیقی","فرض کیا ہوا","فرض کیا ہوا جیسے مجازی معنی","منسوب بہ مجاز"]

مَجاز مَجازی

اسم

صفت نسبتی

مجازی کے معنی

١ - مجاز سے منسوب یا متعلق، جو استعارے یا مجاز مرسل کے طور پر ہو نیز مادی، دنیائے ظاہر کا، مرادی، فرض کیا ہوا، نقلی، ساختہ، جعلی، مصنوعی، غیرحقیقی، فرضی۔

"عشق کی دو خاص قسمیں ہیں ایک مجازی اور دوسری حقیقی۔" رجوع کریں: (١٩٩٥ء، نگار، کراچی، مارچ، ٣٠)

مجازی کے مترادف

جعلی, نقلی, فرضی

اختیاری, جعلی, ساختہ, فرضی, مرادی, مصنوعی, نقلی

مجازی کے جملے اور مرکبات

مجازی اشعار, مجازی پہلو, مجازی پیکر, مجازی رنگ, مجازی مرجع, مجازی معنی

شاعری

  • بڑھیں گے جو عشق مجازی سےآگے
    حقیقت میں کیا ہوگا نقشا ہمارا
  • حقیقی پیاسوں مجازی سیتیں
    جو نسبت کرے گا تو پاوے عطاب (کذا)
  • حقیقی پیاسوں مجازی سیتیں
    جو نسبت کرے گا تو پاوے عطاب( عتاب)
  • شغل بہتر ہے عشق بازی کا
    کیا حقیقی و کیا مجازی کا
  • پھر حقیقی باپ سے جا کر ملا
    اس مجازی کا کیا اس سے گلا
  • علم حقیقی علم مجازی تیرے حلول ساری و طاری
    اصل مبانی‘ نقل معانی‘ قل کو تیرے عیش مہیا
  • کرے گا طفل ہو کب لکھ ہوس کی خاک بازی کوں
    مجازی کیچ میں نا پھنس نکل زیں آن نہ کر لبت
  • مجازی میں پڑیا سو کچھ عبث پڑھنے میں کیا حاصل
    یو کنز مسلم بخاری کچھ پڑھو مشکات بولے سو
  • مجھے بولیا کہ گر عاشق حقیقی سوں توں واقف نئیں
    تو بہتر یوں ہے جا دامن پکڑ عشق مجازی کا
  • مجازی صورتوں پر ہے بحالی
    حقایق ہو چکے ہیں لا ابالی

محاورات

  • شغل ‌بہتر ‌ہے ‌عشق ‌بازی ‌کا۔ ‌کیا ‌حقیقی ‌و ‌کیا ‌مجازی ‌کا
  • عشق مجازی ‌سے ‌عشق ‌حقیقی ‌حاصل ‌ہوتا ‌ہے

Related Words of "مجازی":