مجاورت کے معنی

مجاورت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُجا + وَرَت }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق |اسم| ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٤٥ء میں "مطلع العلوم (ترجمہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بے تکلفی","مسجد میں بطور مجاور رہنا"]

جور مُجاوَر مُجاوَرَت

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : مُجاوَرَتیں[مُجا + وَرَتیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : مُجاوَرَتوں[مُجا + وَرَتوں (و مجہول)]

مجاورت کے معنی

١ - قربت، نزدیکی، ہمسائیگی۔

"پانی کے بڑے یا چھوٹے شور یا شیریں چشموں کی مجاورت یعنی قرب کا اثر بھی قابل لحاظ ہوتا ہے۔" (١٩٣٠ء، شفتالو، ٢٠)

٢ - پاس بیٹھنا، ہم نشینی، صحبت۔

"صحبت عربی میں ساتھ، سنگت، ہمراہی اور مجاورت کو کہتے ہیں۔" (١٩٨٨ء، اردو، کراچی، جولائی تا ستمبر، ٤١)

٣ - [ مجازا ] مسجد، درگاہ یا مزار کے خادم کا منصب یا کام، کسی مقدس مقام پر عبادت یا خدمت کے لیے رہنا؛ کسی پیر یا بزرگ یا محترم کے مزار پر مجاور کی طرح رہنے لگنا۔

"ان کے چھوٹے بھائی مولانا سید علی صاحب نے کربلائے معلٰی میں مجاورت اختیار کرلی تھی۔" (١٩٨٣ء، لکھنؤ کی تہذیب، ٢٧٤)

٤ - بے تکلفی۔ (ماخوذ: اسٹین گاس؛ جامع اللغات)

Related Words of "مجاورت":