مجتہدانہ نظر کے معنی

مجتہدانہ نظر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُج + تَہِدا + نَہ + نَظَر }

تفصیلات

iعربی زبان سے مرکب امتزاجی ہے۔ عربی سے مشتق صفت |مجتہدانہ| کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم |نظر| ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٨٦ء کو "اقبال اور جدید دنیائے اسلام" میں مستعمل ہوا۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

مجتہدانہ نظر کے معنی

١ - مجتہدانہ بصیرت یا صلاحیت، اجتہاد۔

"شاہ ولی اللہ کی شخصیت کا جہاں تک تعلق ہے علمی تبحر، مجتہدانہ نظر، دور اندیشی. کے لحاظ سے دنیائے اسلام کے بہت کم بزرگ ان کی ہمسری کرسکتے ہیں۔" (١٩٨٦ء، اقبال اور جدید دنیائے اسلام، ٥٩)