مجلس خانہ کے معنی
مجلس خانہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مَج + لِس + خا + نَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |مجلس| کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم |خانہ| بطور لاحقہ ظرفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور |اسم| مستعمل ہے۔ "فرہنگ آصفیہ؛ جامع اللغات" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["امام حسین کے ماتم کی مجلسیں ہونے کا مقام","بزم گاہ وہ جگہ جہاں مجلس کے لوگ جمع ہوتے ہیں","دیوان عام","مجلس جمع ہونے کا مقام","مجلس جمع ہونے کا مقام","وہ جگہ جہاں مجلس کے لوگ جمع ہوتے ہیں","ٹاؤن ہال","کسی بزرگ کے آستانے کا وہ مقام جہاں لوگ قوالی سنتے ہیں"]
اسم
اسم ظرف مکاں ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : مَجْلِس خانے[مَج + لِس + خا + نے]
- جمع : مَجْالِس خانے[مَجا + لِس + خا + نے]
- جمع غیر ندائی : مَجْالِس خانوں[مَجا + لِس + خا + نوں (و مجہول)]
مجلس خانہ کے معنی
"تمام عمارات خانقاہ کی جس میں مجلس خانہ اور جماعت خانہ اور بالاخانہ خوابگاہ شامل ہے سرکاری قبضے میں ہے۔" (١٩٢٢ء، سیر دہلی کی معلومات، ٣٠)
"ہر سال محرم میں مسلمان یہاں جمع ہوتے ہیں اور مرثیہ پڑھتے ہیں اس وجہ سے اس عمارت کو مجلس خانہ کہا جاتا ہے"۔ (١٩٨٩ء، دلی کے آثار قدیمہ، ٨٤)