محافل
{ مُحا + فِل }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق |اسم| ہے۔ اردو میں بطور |اسم| مستعمل ہے۔ ١٩٢١ء کو "اکبر" کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔
["حفل "," مُحْفِل "," مُحافِل"]
اسم
اسم نکرہ ( جمع )
اقسام اسم
- واحد : مَحْفِل[مَح (فتحہ م مجہول) + فِل]
محافل کے معنی
١ - محفلیں، مجلسیں، انجمنیں۔
"ی۔ آر میں نے ذرا تگڑی رکھی تھی بس اسی کے زور پر مشاعروں، ادبی محافل اور نشستوں میں گھسا رہتا تھا۔" (١٩٩٨ء، عبارت، جنوری، جون، ٣٩)