محاکات کے معنی
محاکات کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مُحا + کات }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق |اسم| ہے۔ اردو میں بعینہ مستعمل ہے۔ ١٩١٨ء کو "روح الاجتماع" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(مَکَیَ ۔ بیان کرنا)","آپس میں بات چیت کرنا","ایک دوسرے سے ملنا","ایک دوسرے کو بتانا","باہم حکایت کرنا","تصویر کشی","مشابہ ہونا","مضبوط گانٹھ باندھنا","منظر کشی","نقل کرنا"]
حکی حِکایَت مُحاکات
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث )
محاکات کے معنی
١ - آپس میں بات چیت کرنا، باہم حکایت کرنا؛ کسی کے قول و فعل کی نقل کرنا، نقالی، باہم داستان گوئی؛ مثل ہونا، مانند ہونا۔
"انسان کی فطرت ہے کہ وہ نقل یا محاکات سے لطف اندوز ہوتا ہے۔" (١٩٨٦ء، قومی زبان، کراچی، جولائی، ٣)
٢ - [ شاعری ] بیان میں کسی واقعے، منظر یا امر کی تصویر کشی یا منظر کشی کرنا، شاعری میں واقعات کی صورت گری، امیجری۔
"ان کی شاعری میں فکری عناصر کی بجائے محاکات کا رنگ پیدا ہوا ہے۔" (١٩٩٤ء، نگار، کراچی، نومبر، ٦٢)
٣ - مضبوط گانٹھ باندھنا۔ (جامع اللغات)
محاکات کے جملے اور مرکبات
محاکات نگاری
محاکات english meaning
account of loving couple|s talk. [A~حکایت]