محتاج کے معنی
محتاج کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مُح + تاج }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں بطور صفت نیز اسم استعمال ہوتا ہے اور تجریراً ١٥٦٤ء، کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آرزو مند","بے ماہی","تہی دست","تہی مایہ","دست نگر","دوسرے کا ہاتھ تکنے والا","ضرورت مند","وہ شخص جس کے کسی عضو میں نقص ہو","ہاتھ پاؤں اور آنکھوں سے معذور"]
حوج اِحْتِیاج مُحْتاج
اسم
صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : مُحْتاجوں[مُح + تا + جوں (و مجہول)]
محتاج کے معنی
"آغا صادق اقلیم شعر و سخن میں جس خاص پر متمکن ہیں وہ محتاج تعارف نہیں" (١٩٩٢ء، صحیفہ، لاہور، جنوری تا مارچ، ٣١)
"اودھ کے نواب معمولی سے معمولی معاملے کی انجام دہی میں انگریز کے محتاج ہو گئے" (١٩٩٤ء، صحیفہ، لاہور، جولائی تا ستمبر، اے)
"جب سارا مال تقسیم ہو کر محتاجوں کو پہنچ جاتا تو خاطر مبارک کو اطمینان ہوتا" (١٩٥٠ء، بزم صوفیہ، ٢٥٤)
کس طرح حرف تسلی پہ کمر وہ باندھے سیمبر خود ہیں دہن اور کمر کے محتاج (عاشق(مہذب اللغات))
"شاعری جس کا مقصد ہی جذبات کا اظہار اور احساسات کا اشتعال ہے اس کے لیے پیرایۂ نظر کا فطری ہونا کسی دلیل اور بحث کا محتاج نہیں معلوم ہوتا" (١٩٩٣ء، قومی زبان کراچی، جنوری ٢١)
محتاج کے مترادف
قلاش, معذور, پابجولاں
بھکاری, پابند, حاجتمند, خواہاں, خواہشمند, طالب, طلبگار, غریب, فقیر, قلاش, گدا, گداگر, معذور, مفلس, منحصر, منگتا, موقوف, نادار, وابستہ, کنگال
محتاج کے جملے اور مرکبات
محتاج الیہ, محتاج الیہا, محتاج گھر
محتاج english meaning
indigentneedy [A~احتیاج]pauper [A~احتیاج]poor
شاعری
- میری ہی چشم تر کی کرامات ہے یہ سب
پھرتا تھا ورنہ ابر تو محتاج آب کو - میں اس کے لطف کا محتاج اور وہ مجھ سے مستفی
محبت کا برا ہو ڈال رکھا ہےکس آفت میں - شاہان جہاں فخر سے دیتے تھے جنھیں باج
وہ قبر میں ہیں سورہ الحمد کے محتاج - فقیرانہ ہے دل مقیم اس کی رہ کا
غرض کیا کہ محتاج ہے بادشہ کا - گر یہی ہمت و بخشش ہے تو بازاری سے
بدلے خرمہرہ کے محتاج نہ لے گا گوہر - صبح تیرا درس پایا تھا صنم
شوق دل محتاج ہے تکرار کا - ہوگیا علم حصولی تھا حضوری مجھ کو
تھا مرا ذہن نہ محتاج حضول صورت - نام کو بھی نہیں محتاج کوئی دنیا میں
گنجفہ کھیلیں تو آئی نہیں بازی نادار - غیر بکتے ہیں عبث میرے پیارے تیری
بیوفائی نہیں محتاج بد آموزی کی - پردہ پوشی کے ہیں محتاج کیوں تیرے شہید
خون کی چادر جو پھیلے گی کفن ہو جائے گی
محاورات
- آنانکہ غنی تراند محتاج تراند
- اس کے در کے کتے (محتاج) ہیں
- بود نقرہ محتاج پالودگی
- بھاجی کی بھاجی۔ کیا دوسرے کی محتاجی
- تاکہ احمق باقی است اندر جہاں۔ مرد عاقل کے شود محتاج نان
- خدا کسی کو کسی کا محتاج نہ کرے
- دو دانے کو پھرنا یا محتاج ہونا
- دو دو دانے کو محتاج ہے
- سائیس راج بلند راج‘ پوت راج محتاج راج
- محتاج کرنا