محتاجگی

{ مُح (ضمہ م مجہول) + تاج + گی }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |محتاج| کے آخر پر|گی| بطور لاحقۂ کیفیت (خلاف قاعدہ) لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور |اسم| مستعمل ہے۔ ١٩٢٥ء کو "اسلامی گئو رکھشا" میں مستعمل ملتا ہے۔

["حوج "," مُحْتاج "," مُحْتاجْگی"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث )

محتاجگی کے معنی

١ - ضرورت، حاجت، احتیاج، دست نگر ہونا۔

"ہم کو اس کی محتاجگی پیش آتی ہے کہ آسٹریلیا سے ہندوستان میں جانور منگائے جائیں۔" (١٩٢٥ء، اسلامی گئو رکھشا، ٢٢)

٢ - غربت، افلاس، تنگ دستی، محتاج ہونا۔

"اس بات کی آدمی بہت سی خبرداری کرتے ہیں کہ اپنی محتاجگی کو اوروں سے پوشیدہ رکھیں۔" (١٨٣٩ء، تواریخ (اساس) شہزادہ حبش کی، ١٣٢)