محسن کے معنی

محسن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُح + سِن }مددگار، بھلائی کرنے والا

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٦٥ء کو "پھول بن" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(اَحَسَنَ ۔ نیکی کرنا)","احسان کرنیوالا","احسان کرنے والا","بھلائی کرنے والا","دست گیر","سلوک کرنے والا","نیکی کرنا","کرم فرما"],

حسن اِحْسان مُحْسِن

اسم

صفت ذاتی ( واحد ), اسم

اقسام اسم

  • جمع : مُحْسِنِین[مُح + سِنِین]
  • جمع استثنائی : مُحْسِنات[مُح + سِنات]
  • جمع غیر ندائی : مُحْسِنوں[مُح + سِنوں (و مجہول)]
  • لڑکا

محسن کے معنی

١ - احسان کرنے والا، بھلائی کرنے والا، سخی، فیاض۔

 سلام اُن پر کہ جملہ خیر کے فاعل وہی ہیں وہ محسن بھی ہیں، روح القسط بھی عادل وہی ہیں (١٩٩٣ء، زمزمۂ سلام، ١٢٩)

٢ - مربیّ، سرپرست، مدد کرنے والا۔

"سرسید احمد خاں اردو میں زبان کے بڑے محسن تھے۔" (١٩٩٧ء، صحیفہ، لاہور، اپریل تا جون، ٢٦)

محسن الاسلام، محسن عبید، محسن الحق، محسن رضا

محسن کے مترادف

اچھا, داتا

اُپکاری, اچھا, بھلا, داتا, دستگیر, سخی, سرپرست, سہاٹک, سہایک, فیاض, مددگار, مربّی, مربی, معاون, نیک, کریم

محسن کے جملے اور مرکبات

محسن اعظم, محسن سوز, محسن کش, محسن کشی

محسن english meaning

benefactorbeneficent [A~احسان]co-ordinatorguardianpatronpatron. [A~احسان]Mohsin

شاعری

  • محسن ہو آج جو مرے بھائی کی پچ کرے
    اس منہ کے میں نثار خدا اس کو سچ کرے
  • خود تو محسن شاہ ہیں خاکی نژاد
    باد پا موٹر ہے محسن شاہ کی
  • نصیب خفتہ ہے محسن یہ اور کچھ بھی نہیں
    خدا کے پاس بھی ہم لوگ جاگتے نہ گئے
  • برق پا موٹر ہے محسن شاہ کی
    واہ کیا موٹر ہے محسن شاہ کی
  • میرو کے محسن ممتاز کی ہستی ہے عجیب
    دل میں اک حوصلہ دوست پرستی ہے عجیب
  • بہار گلشن ایجاد و محسن ہفت رواق
    گل سر سبد دودہ بنی آدم
  • قتل سے میرے ملا مجھ کو شہادت کا مقام
    اور اسی بات سے قاتل میرا محسن بن جائے

Related Words of "محسن":