محصل کے معنی

محصل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُحَص + صِل }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق |اسم فاعل| ہے۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٨٧ء کو "موعظۂ حسنہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["حاصل کرنا","(حَصَّلَ ۔ حاصل کرنا)","باج ستاں","تحصیل دار","تحصیل کا سپاہی","تحصیل کرنے والا","محصول کرنیوالا","وصول کرنیوالا","وصول کنندہ","ٹیکس اگاہنے والا"]

حصل حاصِل مُحَصِّل

اسم

صفت ذاتی ( مذکر )

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : مُحَصِّلِین[مُحص + صِلِین]

محصل کے معنی

١ - حاصل کرنے والا، تحصیل کرنے والا، طالب علم۔

"عالم موسیقی ہونے کے لیے بہت بڑا شخص محصل ہونا چاہیے۔" (١٨٩٧ء، کاشف الحقائق، ٣٠:١)

٢ - محصول وصول کرنے والا، کرایہ یا ٹیکس جمع یا وصول کرنے والا، تحصیل کا سپاہی، تحصیل دار۔

"دس پندرہ خاص کارندے محصل لگان اور ایک ریٹائرڈ پرانا تجربہ کار سولین اسٹیٹ منیجر ڈیوڑی پر موجود رہتے۔" (١٩٨٦ء، جوالامکھ، ١٣٧)

٣ - ٹیلی فون کا رسیور جس میں سے آواز سنائی دیتی ہے، آواز گیر۔

"ہم میز پر رکھے ٹیلیفون کا محصل اٹھاتے ہیں اور کوئی دو میل کے فاصلے پر ایک دوکان کو ایک فرمائش کر دیتے ہیں۔" (١٩٤٥ء، طبیعیات کی داستان، ٢)

٤ - برقی لہریں وصول کرنے والا آلہ (ایریل، انٹینا وغیرہ)

"اپنے سفر کے دوران جب یہ موجیں کسی محصل کے ہوائیے سے ٹکراتی ہیں۔" (١٩٨٩ء، ریڈیائی صحافت، ١٣)

محصل english meaning

dun. [A~تحصیل]

Related Words of "محصل":