محظوظ کے معنی

محظوظ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَح (فتحہ م مجہول) + ظُوظ }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق |صفت| ہے۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٩٩ء کو "نورنامہ، شاہ عنایت" میں مستعمل ہوا۔, m["خوش قسمت ہونا","(حَظَّ ۔ خوش قسمت ہونا)","باغ باغ","بہرہ مند","حظ یافتہ","حلاوت یاب","صاحب نصیب","لذت یاب","لطف اندوز","نصیب ور"]

حظظ حَظّ مَحْظُوظ

اسم

صفت ذاتی ( مذکر )

محظوظ کے معنی

١ - بہرہ مند، حصہ پانے والا صاحب نصیب۔

 سدا فضل سے حق کے محظوظ رہیے سدا فصل سے حق کے محظوظ رہیے (١٦٩٩ء، نورنامہ، شاہ عنایت، ٣)

٢ - حصے سے ملنے والا، حاصل ہونے والا۔

 فغاں رضا یہی چاہے ہے ہوجیے تسلیم نصیب عیش ہوا یا کہ غم ہوے محظوظ (١٧٧٢ء، فغاں، د (انتخاب)، ١٠٤)

٣ - خوش، مسرور، شاداں، لطف اندوز، جسے لطف حاصل ہو۔

"اندر سے ایک ڈائری نما بیاض اٹھا لائے، چیدہ چیدہ کی، ایک چیزیں سنائیں، میں بے حد محظوظ ہوا۔" (١٩٩٤ء، ڈاکٹر فرمان فتح پوری: حیات و خدمات، ٧٣٤:٢)

محظوظ english meaning

delighted. [A~??]pleased

شاعری

  • غیر مجھ کو جو کہتے ہیں محظوظ
    تجھ سے ملتے ہیں رہتے ہیں محظوظ
  • نہ پھٹ پڑے کہیں بجل ملک سے اوصیاد
    نہ ہو اجاڑ کے بلبل کا آشیاں محظوظ
  • ابھی خوب محظوظ کرتا ہوں تم کو
    عبث چپکے بیٹھے کو کیوں آن چھیڑا
  • قامت اس مکتوب کا مضموں خاطر لیایا
    بہوت محظوظ ہوا بہوت خوشی میں آیا

محاورات

  • محظوظ ہونا

Related Words of "محظوظ":