محلول کے معنی

محلول کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَح (فتحہ م مجہول) + لُول }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق |اسم مفعول| ہے اردو میں بطور اسم نیز صفت مستعمل ہے۔ ١٨٩١ء کو "رسالہ حسن، مئی" میں تحریراً مستعمل ہوا۔, m["گھولنا کسی چیز کو","(حَلَّ ۔ گھولنا کسی چیز کو)","حل شدہ","حل کردہ شدہ","حل کیا ہوا","گھلا ہوا"]

حلل حَل مَحْلُول

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • ["جمع غیر ندائی : مَحْلُولوں[مَح (فتحہ م مجہول) + لُو + لوں (و مجہول)]"]

محلول کے معنی

["١ - دو یا دو سے زیادہ اشیا کا یکساں آمیزہ جو مائع کی صورت میں ہو۔"]

["\"ویکیؤل میں عموماً بے کار نائٹروجنی مادے محلول کی صورت میں پائے جاتے ہیں۔\" (١٩٨٥ء، حیاتیات، ٢٢)"]

["١ - گھلا ہوا، حل کیا ہوا؛ مائع، رقیق۔"]

["\"یہ ریشے مٹی سے خوراک محلول صورت میں جذب کر کے بڑی جڑوں کو پہنچاتے ہیں۔\" (١٩٨٨ء، جدید فصلیں، ٤٥)"]

محلول کے مترادف

آمیزہ, ٹنکچر

گھلا

محلول english meaning

dissolved. [A~حل]mixture (liquid)solutionsolution [A~حل]

شاعری

  • ہاں آتش محلول اب دے سرد طبائع کو
    محسوس نہیں ہوتی گرمی لب ساغر کی

Related Words of "محلول":