محلہ کے معنی

محلہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَحَل + لَہ }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً١٦٨٨ء، کو "ہدایات ہندی" میں مستعمل ملتاہے۔, m["اترنا","(حَلَّ ۔ اترنا)","آبادی کا علیحدہ حصہ","اترنے کی جگہ","اُترنے کی جگہ","حصۂ آبادی","شہر یا قصبے کا ایک حصہ","فرود گاہ","فوج کا ملاحظہ","محلے کے لوگ"]

حلہ مَحَلَّہ

اسم

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : مَحَلّے[مَحَل + لے]
  • جمع : مَحَلّے[مَحَل + لے]
  • جمع غیر ندائی : مَحَلّوں[مَحَل + لوں (ومجہول)]

محلہ کے معنی

١ - شہر کا کوئی حصہ، آبادی یا مکانات کا ایک مخصوص نامزد حصہ، پاڑہ، ٹولہ، بستی

"ان کے پڑوسی اور محلے کے لوگ اپنے اہم معاملات میں ان سے اکثر مشورہ کرتے تھے" (١٩٩٤ء، ڈاکٹر فرمان فتح پوری ؛ حیات و خدمات، ٣٦:١)

٢ - خاکروب کا علاقہ(فرہنگ آصفیہ)

"جب سوار داغ و محلہ پر حاضر کرے گا تو جاگیر تنخواہ کے لائق پائے گا" (١٨٨٣ء، دربار اکبری، ٣٥:٩)

٣ - فوج کے اترنے یا ٹھہرنے کی جگہ، پڑائو، چھائونی، کیمپ، فرودگاہ، منزل، ٹھکانا

محلہ کے مترادف

ٹولا, گلی, کوچہ, کو

برزن, برزین, بکھل, پُرا, پودہ, علاقہ, گلی, مالت, مجازاً, مسکن, منزل, ٹوپا, ٹولہ, کو, کوچہ, کیمپ

محلہ کے جملے اور مرکبات

محلہ دار, محلہ داری, محلہ بھر

محلہ english meaning

(PED. (Plural) محلات mahallat|) StreetblockLane

شاعری

  • ٹک داد میری اہل محلہ سے چاہیو
    تجھ بن خراب کرتے رہے ہیں یہ سب مجھے
  • جوہوسکے تو محلہ تو ان کا دکھلادے
    گذشتہ سال سے برطرفی ان کی ڈلوادے
  • کھولے ہوئے تھا آہوئے شب نافہ تاتار
    جو راہ تھی خوشبو، جو محلہ تھا وہ گلزار

محاورات

  • گھر ‌نہ ‌بار ‌(دوار) ‌میاں ‌محلہ ‌دار
  • محلہ آباد ہونا

Related Words of "محلہ":